توہین رسالت کے مرتکب مصری وزیر انصاف برطرف

توہین رسالت کے مرتکب وزیرکاازخودمستعفی ہونے سے انکار،وزیراعظم نے برطرف کیا،مصری حکومت

پیر 14 مارچ 2016 19:03

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) مصر کی حکومت نے مبینہ طور توہین رسالت کے مرتکب وزیر انصاف ایڈوکیٹ احمد الزند کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری وزیراعظم انجینیر شریف اسماعیل نے ایک ٹی وی پروگرام میں رسول کریم کے بارے میں نا مناسب الفاظ استعمال کرنے پر وزیرانصاف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ احمد الزند نے ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خاندان کی توہین کرنے والوں کو جیل جانا پڑے گا چاہے وہ نبی ہی کیوں نہ ہو۔ ان کے اس متنازع بیان پرمصری عوام میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی گئی اورملک بھرمیں ان کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔مصری حکومت کے ایک ذریعے نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم شریف اسماعیل نے وزیر انصاف کو ہدایت کی تھی کہ وہ نبی کی شان میں گستاخانہ ریمارکس کے بعد کابینہ سے خود ہی مستعفی ہو جائیں مگر وزیرانصاف نے خود استعفیٰ دینے سیے نکار کر دیا تھا۔ اس پر وزیراعظم کو از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں برطرف کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :