بلوچستان امن کی طرف لوٹ رہا ہے ،پنجگور عوام کی تعاوں سے پر امن علاقہ بن گیا ہے ،میجر جنرل شیر افگن

دشمن کے عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ،ملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائی جاری رہیں گی، قومی دھارے میں شامل ہونیوالوں کوویلکم کیا جائیگا،، آئی جی ایف سی کا تقریب سے خطاب

پیر 14 مارچ 2016 18:55

پنجگو ر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء ) آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا کہ بلوچستان امن کی طرف لوٹ رہا ہے اور پنجگور امن وامان کے حوالے سے صوبے کے سب سے ذیادہ متاثرہ علاقہ تھا مگر یہاں کے عوام کی تعاوں سے اب یہ پر امن ترین علاقہ بن گیا ہے دشمن کے عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گا ا ور جو لوگ قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں انھیں ویلکم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پنجگور کے موقع پر ایف سی پبلک اسکول کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور عبدالمالک بلوچ ڈی سی پنجگور مجیب الرحمن کمانڈنٹ ایف سی محمد تصور ستار نے بھی خطاب کیا آئی جی ایف سی کا اسکول پہنچنے پر بچوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بھی ان کے ہمراہ تھے آئی جی ایف سی نے کہا کہ ایف سی صوبے میں قیام امن کے ساتھ ساتھ تعلیم کی ترقی اور فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم سب کا بنیادی حق ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کے بچوں کو بھی وہ تعلیمی سہولیات اور مواقع میسر ہوں جو ہمارے بچوں کو حاصل ہیں اس لیے ایف سی صوبے میں تعلیمی اداروں کا جھال بھچارہی ہے اور پنجگور میں ایف سی اسکول کا قیام اس سلسلے کی کھڑی ہے تاکہ یہاں کے بچے معیاری تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت میں پیش پیش ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر بھیٹے لوگ بلوچ قوم کے خیرخواہ نہیں ہیں بلکہ وہ دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور دشمن کی یہ کوشش ہے کہ صوبے میں امن اور ترقی کا عمل رک جائے اور یہاں کے غیور عوام پسماندگی اور بے علمی کا شکاررہیں مگر عوام کے تعاوں سے ان کے مزموم عزائم کو کسی بھی طرح کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور جو لوگ امن کے عمل میں خلل ڈالیں گے ان کے خلاف بھر پور کارروائی کیا جائے گا اور چند لوگوں کو یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر عوام پر اپنی سوچ مسلط کردیں آئی جی ایف سی نے مذید کہا کہ ایف سی عوام کے جان ومال تحفظ کررہی ہے اور کھبی بھی بے گناہ لوگوں کو نقصان نہیں پہنچا یا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے خلاف دشمن سازش کررہا ہے مگر عوام کے تعاوں سے ان کے عزائم نا کام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ علم ترقی کی کھنجی ہے اگلے سال بلوچستان سے ایک سو پچیس بچوں کو مذید تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے سندھ اور پنجاب کے آرمی پبلک اسکولوں میں داخلہ دلائیں گے اور پنجگور میں بھی ایف سی اسکول میں مذید ایک سو بچوں کو داخل کرنے کی گنجائش پیدا کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دس سالہ جاری شورش سے یہاں کے غیور عوام کافی متاثر ہوئے مگر اب اﷲ تعالی کے فضل وکرم سے صوبے میں امن ایک بار پھر لوٹ آیا ہے جس کا سحرا یہاں کے عوام فورسز اور حکومت کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہر لحاظ سے امیر ہیں انکی مہمان نوازی اور کلچر کی کوئی بھی تعریف کئیے بغیر نہیں رہ پائے گا انہوں نے کمانڈنٹ پنجگور تصور ستار کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ علاقے نمائندوں نے بھی فورسز کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح کی جانب سے ایف سی اسکول کے لیئے کلاس روم کی تعمیر کے اعلان پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ یہ اسکول ایف سی کا نہیں بلکہ یہ یہاں کے عوام کی ملکیت ہے اس دوران صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کی جانب پنجگور میں تعلیمی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے معیاری اسکولوں تعلیم حاصل کریں اور اس حوالے سے صوبائی حکومت ہر سطح پر تعاوں کرے گی اور ہم سب ایک پیج پر ہیں تاکہ عوام کو امن اور تعلیم حاصل ہوں انہوں نے آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کیا اس دوران کمانڈنٹ ایف سی تصور ستار اور ضلعی چیرمین عبدالمالک بلوچ نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :