بلاول 26مارچ سے جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے،رحیم یارخان میں جلسہ سے خطاب کریں گے

پیپلزپارٹی کارکنوں نے جلسہ کی تیاریاں شروع کردیں، جنوبی پنجاب بھر سے کارکنان 26مارچ کے جلسہ میں شریک ہونگے

پیر 14 مارچ 2016 18:02

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری 26مارچ سے جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔رحیم یارخان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے کارکنان 26مارچ کے جلسہ میں شریک ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری 26مارچ کے جلسہ میں جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا مقدمہ لڑنے کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کے جنرل سیکرٹری اور ممبر پنجاب کونسل نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پیر کے روزپیپلزپارٹی ملتان سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول کا جلسہ تخت لاہورسے نجات کا پیش خیمہ ہوگا۔این اے 153کے ضمنی الیکشن میں عوام منظم دھاندلی اور حکومتی ہتکھنڈوں کو ناکام بناکر صرف تیر پر مہرلگائیں۔17مارچ کا سورج پیپلزپارٹی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کارکنان نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔جنوبی پنجاب بھر سے کارکنان 26مارچ کو جمال الدین والی رحیم یارخان کے جلسہ میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :