موثر پالیسیوں کی وجہ سے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالرکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں ،2015میں ملکی پیداوار میں 42فیصد اضافہ ہوا ، افراط زرکی شرح گزشتہ چند دہائیوں میں سب سے کم سطح پر آئی گئی،امن و امان کی بہتر صورتحال سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا

گورنر سٹیٹ بینک پاکستان اشرف محمود وتھرا کاپاکستان اسٹاک ایکسچینج کیتقریب سے خطاب

پیر 14 مارچ 2016 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) گورنر سٹیٹ بینک پاکستان اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ موثر پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں اور وہ 20ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں ،2015میں ملکی پیداوار میں 42فیصد اضافہ ہوا اور افراط زرکی شرح گزشتہ چند دہائیوں میں سب سے کم سطح پر آئی گئی،امن و امان کی بہتر صورتحال سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ موثر پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے اور زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں۔ اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ 2015ء میں ملکی پیداوار میں 42فیصد اضافہ ہوا اور افراط زر کی شرح گزشتہ چند دہائیوں میں سب سے کم سطح پر آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی درآمد منصوبے سے ملک میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، امن و امان کی بہتر صورتحال سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔