رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران کوئلے اور اسٹیل سمیت اہم صنعتی پیداوار میں کمی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 14/03/2016 - 18:28:02 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 17:55:15 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 17:55:12 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 16:48:26 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 16:41:36 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 16:40:19 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 16:28:43 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 16:21:58 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 16:19:22 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 15:16:22 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 15:16:19
- مزید خبریں

رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران کوئلے اور اسٹیل سمیت اہم صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے ، چین

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران کوئلے اور اسٹیل سمیت اہم صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہوئی۔محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جنوری اور فروری کے دوران ملکی صنعتی پیداوار میں کمی ہوئی جن میں کوئلے اور اسٹیل جیسی اہم اشیاء بھی شامل ہیں حالانکہ ان کے خام مال کی سپلائی پیداوار سے کہیں زیادہ رہی جبکہ تیل کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری اور فروری کے دوران اقتصادی شرح نمو کی رفتار بھی سست رہی جس کی وجہ صنعتی پیداوار میں کمی ہے۔دو مہینوں کے دوران اسٹیل کی پیداوار121.1 ملین ٹن رہی جو پچھلے سال کی نسبت 5.7 فیصد کم ہے۔جس کے باعث پکانے کیلئے استعمال ہونے والے کوئلے کی پیداوار بھی 10.4 فیصد کم ہوگئی۔چین جوکہ دنیا میں اسٹیل کی نصف کے قریب پیداوار کا حامل ملک ہے تاہم اس کی گرتی مانگ کے باعث اس کی پیداوار میں بھی کمی آرہی ہے۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

14/03/2016 - 17:55:15 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان