مذاکرات میں عبوری مرحلہ نام کی کوئی چیز نہیں ہوگی،شامی وفدکے سربراہ کی جنیوا میں پریس کانفرنس

پیر 14 مارچ 2016 17:36

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) شام کے سرکاری وفد نے کہاہے کہ جنیوا امن مذاکرات میں عبوری مرحلہ نام کی کوئی چیزنہیں ہوگی،عرب ٹی وی کے مطابق پیر کو جنیوا میں شامی حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ بشار الجعفری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عبوری مرحلہ نام کی کوئی شے وجود نہیں رکھتی، الجعفری نے شامی حکومت کے وزیر خارجہ کے اس بیان پر زور دیا جس میں ولید المعلم نے بشار الاسد کے مستقبل کے بارے میں کسی بھی قسم کی گفتگو کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :