انڈونیشیا سے شام جانے کی کوشش پر ائیرپورٹ سے 14افرادگرفتار
تمام افرادبینکاک جانیوالی پروازپر سوارہونے کی کوشش کررہے تھے وہاں سے شام جاناتھا،انڈونیشیا پولیس
پیر 14 مارچ 2016 17:33
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) انڈونیشیا سے شام جانے کی کوشش کرنے پر 14 افراد کو گرفتار کرلیاگیا، جن میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔ انڈونیشیا کے سینکڑوں شہری شام میں داعش سمیت مختلف شدت پسند تنظیموں میں شامل ہو چکے ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ان افراد کو جکارتہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے اْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بینکاک جانے والی پرواز پر سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
جکارتہ پولیس کے ترجمان محمد اقبال کے مطابق ان افراد نے وہاں سے شام جانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔محمد اقبال کی طرف سے دیے جانے والے ایک بیان کے مطابق گرفتار شدگان میں پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان بھی ہے جس میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ ان افراد کا تعلق جکارتہ سے مغرب کی جانب واقع علاقے تانگے رنگ سے ہے۔(جاری ہے)
پانچ دیگر افراد کا تعلق انڈونشیا کے جزیرے بورنیو سے ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
حکام کے مطابق اس گروپ کو ایئرپورٹ ہی پر زیر حراست رکھا گیا ہے جبکہ پولیس دیگر مشتبہ افراد کی شناختوں کی تصدیق کے لیے ابھی کام کر رہی ہے۔ تاہم پولیس کی طرف سے یہ بات وضاحت سے نہیں کی گئی کہ آیا یہ گروپ دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ میں شمولیت کے لیے ہی جا رہا تھا۔انڈونیشیا کے سینکڑوں شہری، جن میں بہت سے خاندان بھی شامل ہیں، داعش کی طرف سے شام اور عراق میں بڑے علاقے پر قبضے اور وہاں خود ساختہ خلافت کے قیام کے بعد وہاں جا کر اس دہشت گرد تنظیم میں شامل ہو چکے ہیں۔جکارتہ میں قائم ایک تھنک ٹینک ’انسٹیٹیوٹ فار پالیسی انیلیسز آف کنفلکٹ‘ کی طرف سے گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق دسمبر 2015ء کے بعد سے ترکی 200 سے زائد ایسے انڈونیشیائی باشندوں کو ملک بدر کر چکا ہے، جو شام میں داخل ہونے کی کوششوں میں تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.