متحدہ عرب امارات کا لڑاکا جہاز یمن میں لاپتہ ہوگیا

پیر 14 مارچ 2016 17:33

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات نے عرب اتحادی فوج کی یمن میں لڑاکا کارروائیوں میں شریک اپنے ایک جنگی جہاز کے لاپتا ہونے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلح فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز نے بتایاکہ عرب اتحادی فوج کے ساتھ یمن میں فوجی کارروائیوں میں شریک ایک لڑاکا جہاز لاپتا ہو گیا ہے۔فوجی اتحاد کی سربراہی سعودی عرب کر رہا ہے اور یمن میں جاری بحالی امید آپریشن کا مقصد آئینی حکومت کی بحالی ہے۔

متعلقہ عنوان :