بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کی علامتی بھوک ہڑتال 156دن سے پریس کلب کے سامنے جاری

پیر 14 مارچ 2016 17:24

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء ) بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کا علامتی بھوک ہڑتال 156دن سے پریس کلب کے سامنے جاری ہے کنٹریکٹ ملازمین کے مسئلے کو حل کرنے میں صوبائی حکومت اور صوبائی بیور وکریسی مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ایک جانب چیف سیکرٹری بلوچستان نے کنٹریکٹ ملازمین کے ریگولرائزیشن کا مسئلہ حل کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کی جنکے ممبران سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی و سیکرٹری لاء ، سیکرٹریٹ فنانس اور چیئرمین بی ڈی اے ہیں کمیٹی کو قائم ہوئے تین مہینے گزر گئے اور ابھی تک کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں کیونکہ کنٹریکٹ ملازمین کے ریلگورزئشین میں سب سے بری رکاوٹ وزیر بی ڈی اے ڈاکٹر حامد خان ہیں جو کہ کنتریکٹ ملازمین کو صرف اور صرف سیاسی انتقامی کارروائی کانشانہ بنایا جا رہاہے آل کنٹریکٹ ایمپلائز کا چیف سیکرٹری وزیرا علیٰ سے اپیل ہے کہ محکمہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کو لسانی جماعت کے نا اہل وزیر بی دی اے کے سیاسی انتقامی کارروائیوں سے نجات دلایا جا ئے اور کنٹریکٹ ملازمین کے ریگولرائزیشن کیلئے عملی احکامات جاری کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :