Live Updates

پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے مک مکاؤنے ملک کو تباہی اور بر بادی کے سواکچھ نہیں دیا ‘ چوہدری محمدسرور

پی ٹی آئی ملک میں حکمرانوں کے بادشاہی نظام کیخلاف جد وجہد کر رہی ہے، عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنے گے تو فیصلہ کسی اور کی مر ضی کے نہیں عوامی امنگوں کے مطابق ہوں گے ،(ن)لیگ چاہتی ہے نیب کو روکنے کیلئے پنجاب کو نوگوایر یا بنا دیا جائے ‘وفود سے گفتگو

پیر 14 مارچ 2016 17:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے مک مکاؤ نے ملک کو تباہی اور بر بادی کے سواکچھ نہیں دیا،تحر یک انصاف ملک میں حکمرانوں کے بادشاہی نظام کیخلاف جد وجہد کر رہی ہے،عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنے گے تو فیصلہ کسی اور کی مر ضی کے نہیں عوامی امنگوں کے مطابق ہوں گے،(ن)لیگ چاہتی ہے نیب کو روکنے کیلئے پنجاب کو نوگوایر یا بنا دیا جائے،کر پشن کے خاتمے کے بغیر حقیقی جمہوریت کا بھی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

وہ سوموار کے روز مختلف علاقوں سے آنیوالے پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے سابق گورنر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرورنے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے اور قوم ان دونوں جماعتوں سے نفرت کرتی ہے اور جو کوئی بھی ان دونوں جماعتوں سے اتحاد کر یگاوہ اصل میں اپنی سیاسی موت کو دعوت دیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملکی بقا اور عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ہمیں کسی سے ملنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو بس نہیں چلتا یہ ملک سے نیب کا ادارہ ختم ہی کر دیں اور پنجاب کے حکمرانوں کو نیب سے جتنی نفرت ہو رہی ہے اسکی بھی ماضی میں کوئی مثا ل نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حقائق پر مبنی سچی باتیں کرتے ہیں اور حکمرانوں کے پاس جب ان باتوں کا کوئی جواب نہیں ہوتا تو (ن)لیگ کے لوگ بلاوجہ تحر یک انصاف کوتنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں مگر انکو معلوم ہونا چاہیے وہ ایسا کر کے قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اس لیے آئندہ انتخابات میں تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات