لاہور ہائیکورٹ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والے معذور طلباکو فارن سروس،،پولیس اور ٹریڈ سروس میں نہ بھجوائے جانے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 مارچ 2016 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والے معذور طلباکو فارن سروس،،پولیس اور ٹریڈ سروس میں نہ بھجوائے جانے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار طالبعلموں کے وکییل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کو برابری کے شہری حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل سروس رولز کا آرٹیکل ستر آئین کے متصادم ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی ایس ایس کے امتحان پاس کرنے والے طالبعلموں کو خارجہ،پولیس سروس اور ٹریڈ سروس میں نہیں بھجوایا جاتا جو کہ امتیازی سلوک اور اہل طالبعلموں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھبیس مارچ تک جواب طلب کر لیا۔