فیصل آباد، مختلف واقعات میں دو لڑکیاں اغواء ، شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام

پیر 14 مارچ 2016 16:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) مختلف واقعات میں دو لڑکیاں اغواء جبکہ شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام ، آن لائن کے مطابق سٹی تاندلہ کے علاقہ قصبہ تاندلہ کے رہائشی نذیر احمد نے ملزم طیب نثار کے خلاف پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں انکی بیٹی سندس آکاش کو گھر میں زبرداستی داخل ہو کر گھر سے اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام کی جانب لے گیا جبکہ چک نمبر31ج ب امین پور بنگلہ کے رہائشی قیصر علی کی 19سالہ ہمشیرہ عیشاء ایمان کو ملزم افضل نے اپنی نفساتی خواہش کی تکمیل کی خاطر اپنے ساتھیوں سمیت شامی فوٹو سٹوڈیو سے اسے وقت اغواء کر لیا جب وہ سٹوڈیو میں فوٹو شوٹ کروانے گئی تھی علاوہ ازیں تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 365گ ب کے رہائشی محمد وریام کی بیوی پروین بی بی کے ساتھ ملزم مقصود نے گھر میں زبردستی داخل ہو کر اپنی ہوس کا نشانہ بنانا چاہا خاتون کی مزاحمت اور چیخ و پکار پر ملزم لوگوں کے آجانے کے خوف سے بھاگ نکلا ، پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :