کراچی : 23 مارچ کو پارٹی کے نام کا اعلان کریں‌گے ۔ مصطفی کمال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 16:31

کراچی : 23 مارچ کو پارٹی کے نام کا اعلان کریں‌گے ۔ مصطفی کمال

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : اپنی رہائش گاہ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے پارٹی کا نام سوچنے کی بجائے اس کے کام پر زیادہ دھیان دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی دن ہم نے یہ واضح کر دیا تھا کہ ہم نے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا لہٰذا پارٹی کا نام کوئی بھی ہو ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پارٹی کے نام کا اعلان رواں ماہ 23 تاریخ کو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :