پنجاب یونیورسٹی میں حساس اداروں کی کاروائی ،کالعدم تنظیم کے تعلق کے شبہ میں طالبعلم گرفتار

پیر 14 مارچ 2016 16:28

اسلام آباد‘ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) حساس اداروں کے اہلکاروں نے پنجاب یونیورسٹی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق خیبر ایجنسی سے بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز حساس اداروں نے لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ نے ہیلے کالج آف کامرس میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے طالبعلم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

حساس اداروں کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔ طالبعلم کا نام عتیق آفریقی ہے۔ عتیق آفریدی ہیلے کالج آف کامرس میں آخری سیمسٹر میں تھا جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ایک ویڈیو بنائی جس میں اس نے کہا تھا کہ حکیم اللہ محسود اس کا لیڈر ہے اور وہ حکیم اللہ محسود اور اس کے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ سکیورٹی اداروں کا مزید کہنا ہے کہ عتیق آفریدی کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ کارروائی میں حراست میں لئے گئے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :