کوئٹہ ،سرکاری دفاتر میں سائیکل اور موٹر سائیکل کے خود ساختہ اسٹینڈ قائم

پیر 14 مارچ 2016 16:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) کوئٹہ کے تمام سرکاری دفاتر میں سائیکل اور موٹر سائیکل کے خود ساختہ اسٹینڈ قائم کر کے لو گوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں قائم تمام سرکاری دفاتر میں مافیا ء نے سائیکل اور خود ساختہ اسٹینڈ قائم کر کے صوبے کے دور دراز اور کوئٹہ شہر سے آنیوالے لو گوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ شہر میں قائم تمام تر پیڈ پارکنگ کو پہلے ہی ختم کر چکے اور یہی ما فیا سرکاری افسران سے ملی بھگت کر کے شہرمیں اسٹینڈ قائم کر کے بجائے سرکاری دفاتر میں خود ساختہ اسٹینڈ بنا کر لو گو ں کو لوٹا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری دفاتر میں قائم تمام سائیکل اور موٹرسائیکل کے اسٹینڈ کو فوری طورپر ختم کیا جائے اور وزیراعلیٰ بلوچستا ن اس پر فوری طور پر ایکشن لے کر اسٹینڈ ما فیا سے عوام کو جان چھڑا یاجائے۔

متعلقہ عنوان :