مالی حالت کی بہتری کیلئے سرکاری محکموں کی ڈاک کی ترسیل محکمہ ڈاک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ

پیر 14 مارچ 2016 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء)محکمہ ڈاک کے ذمہ دار ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ حکومت نے محکمہ ڈاک کے مالی معاملات کو دیکھتے ہوئے محکمہ ڈاک کی اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ کم از کم سرکاری محکموں کی ڈاک کی ترسیل محکمہ ڈاک کے ذریعے ہونی چاہیئے تاکہ پرائیویٹ کمپنیوں کی بجائے محکمہ ڈاک کی مالی حالت بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ایک سوال کے جواب میں آن لائن کو بتایا کہ حکومت نے آئندہ نے مالی سال سے پرائیویٹ کمپنیوں کیساتھ ڈاک کی ترسیل کے تمام معاہدے منسوخ کرکے ان معاہدوں کو محکمہ ڈاک سے کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔