سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے نیا شیڈول جاری کر دیا‘پنجاب بھر کی تمام انڈسٹری کو بلا تعطل گیس فراہمی شروع کر دی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 15:54

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے نیا شیڈول جاری کر دیا‘پنجاب بھر کی تمام ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے 14 سے21 مارچ تک کے لئے نیا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق پیر صبح 6 بجے سے ٹیکسٹائل پروسیسنگ کے علاوہ پنجاب بھر کی تمام انڈسٹری کو بلا تعطل گیس فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ شیڈول کے مطابق ٹیکسٹائل اور جنرل انڈسٹری کو24 گھنٹے گیس فراہمی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کو لوڈ کا 66 فیصد گیس دی جائے گی جبکہ ٹیکسٹائل کیپ ٹو پاور پلانٹس کو 16 گھنٹے روزانہ گیس ملے گی۔ سی این جی سیکٹر کو پہلے ہی گیس فراہمی جاری ہے جو تاحکم ثانی گیس سپلائی کرتے رہیں گے۔ گیس لوڈ شیڈنگ میں بہتری ایل این جی شپمنٹ ہونے سے ہوئی ہے۔ سوئی ناردرن حکا م کے مطابق سرد موسم کی شدت کم ہونے اور ایل این جی کی درآمد ہونے سے سسٹم میں گیس دستیابی بڑھ گئی ہے جس سے گیس قلت کا سب سے زیادہ شکار پنجاب کے صنعتی شعبے کو بھی گیس فراہمی ہونے لگی ہے۔ ٹیکسٹائل کیپ ٹو کو گیس فراہمی ہونے سے بجلی کی طلب میں بھی کمی ہو گی جس سے بجلی کے گھریلو صارفین کو ریلیف مل سکے گا۔

متعلقہ عنوان :