کراچی : ایم کیو ایم رہنما رضا ہارون مصطفی کمال کی پارٹی میں شامل ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 15:49

کراچی : ایم کیو ایم رہنما رضا ہارون مصطفی کمال کی پارٹی میں شامل ہو گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : ایم کیو ایم رہنما رضا ہارون آج صبح لندن سے کراچی پہنچے جس کے بعد ان کی مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کی جماعت میں شمولیت کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم رضا ہارون کمال ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے مصطفیٰ کمال ، وسیم آفتاب ، ڈاکٹر صغیر اور انیس قائمخانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ایم کیو ایم میں ہم آئے تھے یہ جماعت وہ نہیں رہی ۔ دوسری جانب مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم رضا بھائی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں یہ قافلہ ابھی مزید بڑھےگا اور اس قافلے میں ابھی مزید لوگ بھی شامل ہوں گے۔