بنوں،سکیورٹی فورسزکا سرچ آپریشن، متعدد مشتبہ افرادزیر حراست ، اسلحہ بر آمد

پیر 14 مارچ 2016 15:35

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آر بنوں کے علاقہ پنگ میں پیر کو سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد کیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :