چیئر پرسن بی آئی ایس پی کا لندن میں پیس فیسٹول سے خطاب

پیر 14 مارچ 2016 15:27

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء)وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے لندن میں سٹی ہال میں پیس فیسٹول میں شرکت کی۔ انہیں برطانوی پارلیمنٹ کے رکن سٹیفن ٹمزکے ہمراہ بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ اس تقریب کا انعقاد مشہور سندھی شاعر اور بزرگ، شاہ عبدالطیف بٹھائی کی شاعری اور صوفی تعلیمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے کیا گیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ امن، رواداری اور خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے لطیف سرکار کا پیغام عالمگیر نوعیت کا حامل تھا۔ ان کے مطابق شاہ لطیف کا یہ پیغام دور حاضر کیلئے نہایت موزوں ہے جہاں دہشت گردی اور عدم برداشت نے خوشحالی کی فضاء کو آلودہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حقیقی معنوں میں ایک ترقی پسند معاشرے کے حصول کیلئے جغرافیائی، ثقافتی ، مذہبی اور سیاسی سطح پر اس پیغام کو پھیلانے پر زور دیا۔

انہوں نے اس حوالے سے بیرون ملک اور بین الصوبائی سطح پر تبادلہ خیال کیلئے پاکستان کے صوفی سلسلے کو ان سے منسلک کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے شاہ لطیفبٹھائی کے خواتین کو با اختیار بنانے کے پیغام کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایہ کہ کس طر ح سے شاہ عبدالطیف بٹھائی نے ماروی، مومل، سورتھ، سسی، نوری، سوہنی اور لیلی جیسی خواتین کی جرات مند زندگیوں کو شاہ جو رسالو میں صوفی شاعری کے ذریعے اپنے فلسفہ کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہا بطور چیئرپرسن بی آئی ایس پی وہ خواتین کو مالی معاونت، پروگرام میں ان کی شمولیت ، انہیں بااختیاری اورعزت نفس فراہم کرتے ہوئے شاہ لطیفبٹھائی کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے عوام خصوصا پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ پیس فیسٹول میں شرکت کے علاوہ چیئرپرسن بی آئی ایس پی لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گی جہاں وہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز (آئی ایس ایس )میں گول میز کانفرنس میں حصہ لیں گی۔