فاٹا میں بارشوں سے 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ‘ ایف ڈی ایم اے
پیر 14 مارچ 2016 15:07
پشاور۔14 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء ) فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ فاٹا میں گزشتہ تین روز سے جاری بارشوں کے باعث رونما ہونے والے مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پیر کے روز ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔
2016ء “ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں کوئلے کی کان میں مرنے والے 7افراد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی کے علاقے کوریز میں کان کے حادثے کے حوالے سے امدادی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں مذکورہ حادثے میں سات افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کان سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے بعد کلیئر کیا جا چکا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے ورثاء کو تین لاکھ روپے ‘ معذور ہونے والوں کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.