اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا

پیر 14 مارچ 2016 15:00

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غربِ اردن کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے3 فلسطینیوں کو حملہ آور قرار دے کر گولیون سے بھون ڈالا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غربِ اردن کے علاقے میں ایک بس سٹاپ پر موجود افراد پر حملوں کی کوشش کرنے والے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ۔

فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ2 افراد نے بیت الخلیل کے نزدیک بس سٹاپ پر کھڑے راہ گیروں پر فائرنگ کی جس کے بعد فوجیوں نے گولی مار کرشہید کر دیا۔تیسرے شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے اپنی گاڑی اس فوجی گاڑی سے ٹکرائی تھی جو بس سٹاپ پر حملے کے بعد وہاں پہنچی تھی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران تین فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ رواں ماہ اسرائیلیوں پر حملے اور جوابی کارروائی میں فلسطینیوں کی ہلاکت کا چوتھا واقعہ ہے۔اس سے قبل نو مارچ کو تل ابیب کے جنوب میں جفا کے مقام پر ایک شخص نے چاقو کے حملے میں10 افراد کو نشانہ بنایا ہے اور اس واقعے میں ایک امریکی سیاح ہلاک ہوئی تھی۔اس کے علاوہ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں بھی دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائی گئیں جس سے وہ زخمی ہو گئے تھے ہیں۔چوتھا حملہ بھی تل ابیب کے نزدیک پیتہ تکوا میں ہوا تھا جہاں ایک انتہائی قدامت پسند یہودی پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ان تینوں حملوں میں شامل حملہ آور فلسطینی تھے اور انھیں ہلاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :