ترکی ، عدالت نے دھماکے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعدفیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی عائد کردی

پیر 14 مارچ 2016 14:50

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) ترکی کی عدالت نے انقرہ دھماکے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد ملک میں فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انقرہ کی ایک عدالت نے کار بم دھماکے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد ترکی میں فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی پر پابندی عائد کردی ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ دارالحکومت میں ترک فوجی قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مذکورہ دھماکے کی ذمہ داری ترکی کی کردش ورکر پارٹی نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :