بھارت میں مزدور کو غلطی سے سیمنٹ کے گڑھے میں دفن کر دیا گیا

پیر 14 مارچ 2016 14:49

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) بھارت میں مزدو کو غلطی سے سیمنٹ کے گڑھے میں دفن کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیاجہاں تعمیراتی سائٹ پر ایک گڑھے میں سونا مزدور کی موت بن گیا ، ساتھی مزدوروں نے بغیر دیکھے گڑھا سیمنٹ سے بھر دیا ۔

(جاری ہے)

24 سالہ جے رام سستانے کے لیے تعمیراتی سائٹ پر بنے ایک گڑھے میں سو گیا ، ساتھی مزدور نے بغیر دیکھے گڑھا سیمنٹ سے بھر دیا ، جے رام کے لاپتہ ہونے پر شک کی بنا پر گڑھا کھودا گیا تو 24 سالہ مزدو مردہ حالت میں ملا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :