2015 ء کے دوران6 ارب40 کروڑ یورو خالص منافع ہوا ، بی ایم ڈبلیو
پیر 14 مارچ 2016 14:41
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) جرمنی کی صف اول کی کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے کہا ہے کہ 2015 ئکے دوران اسے چھ ارب چالیس کروڑ یورو خالص منافع ہوا جس کی وجہ گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہیرالڈ کروگر نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ2015 ء کے دوران کمپنی کو مسلسل چھٹے سال منافع ہوا جبکہ ہرسال منافع کی شرح پچھلے سال کی نسبت زیادہ رہی۔
انھوں نے کہا کہ پچھلے سال کے دوران مارکیٹ کی غیر مستحکم صورتحال کے باوجود کاروں کی فروخت،آمدنی اور خالص منافع میں ریکارڈ منافع ہوا۔سال کے دوران منافع 10 فیصد اضافے کے ساتھ 6.4 ارب یورو (7 ارب ڈالر ) رہا جس کے بعد شیئر ہولڈرز کو 3.20 یورو فی حصص اضافی منافع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے مالیاتی سال کے دوران اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے۔
انھوں نے بتایا کہ سال کے دوران کاروں کی فروخت 6.4 فیصد اضافے کے ساتھ 2.247 ملین گاڑیاں رہی جس کی وجہ ملکی کرنسی کی مستحکم و مناسب شرح تبادلہ ہے۔کمپنی کی مجموعی آمدنی 14.6 فیصد بڑھنے کے بعد 92.2 ارب یورو رہی جس کے نتیجے میں آپریٹنگ منافع 5.2 اضافے کے ساتھ 9.6 ارب یورو تک پہنچ گیا تاہم بعد از ٹیکس منافع 6.4 ارب یورو رہا۔توقع ہے کہ 2016 ء کے دوران بھی کاروں کی فروخت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.