افغانستان : جھڑپوں اور دھماکے میں تین عام شہریوں اور بارہ داعش جنگجوؤں سمیت پندرہ افراد ہلاک ، سات طالبان جنگجو گرفتار

پیر 14 مارچ 2016 14:38

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) افغانستان میں جھڑپوں اور بم دھماکے میں تین عام شہریوں اور بارہ داعش جنگجوؤں سمیت پندرہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سات طالبان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالحفیظ خاشی نے بتایا کہ صوبہ جاؤزجین کی اہم قومی شاہراہ پر سکیورٹی اور طالبان کے درمیان جھڑپ ہوئی فائرنگ کے تبادلے میں تین عام شہری ہلاک ہوگئے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں اس وقت سڑک کنارے بم دھماکہ ہوگیا جب داعش جنگجوؤں کا ایک گروپ بم نصب کرکے پیچھے ہٹ رہا تھا کہ اچانک بم پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں بارہ داعش جنگجو ہلاک جبکہ اکیس زخمی ہوگئے دریں اثناء ننگر ہار میں ہی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران سات جنگجوؤں کوگرفتار کرلیا