آئیوری کوسٹ میں مسلح افراد کا حملہ ،4یورپی سیاحوں سمیت 16افراد ہلاک ہوگئے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 14/03/2016 - 14:38:38 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 14:38:38 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 14:37:47 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 14:24:51 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 14:24:50 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 14:24:15 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 14:24:15 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 14:24:15 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 14:23:13 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 14:23:13 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 14:11:51
پچھلی خبریں - مزید خبریں

آئیوری کوسٹ میں مسلح افراد کا حملہ ،4یورپی سیاحوں سمیت 16افراد ہلاک ہوگئے

عابدجان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) مغربی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں4یورپی سیاحوں سمیت 16افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئیوری کوسٹ کے معاشی مرکز اور سب سے بڑے شہر عابدجان کے مشرق میں واقع تفریحی ساحلی قصبے گرینڈ بسام میں پیش آیا۔غیر ملکی خبر میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ تمام حملہ آور سیاہ لباس پہنے ہوئے تھے جنہوں نے ساحل پر واقع ریستورانوں میں موجود سیاحوں پر فائرنگ کی۔فائرنگ سے ہلاک افراد میں 14 شہری جبکہ اسپیشل فورس دستے کے 2اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری القاعدہ کی مقامی شاخ القاعدہ فی بلاد المغرب نے داری قبول کرلی ہے۔

14/03/2016 - 14:24:15 :وقت اشاعت