لاہور : انسداد دہشت گردی فورس کی رروائی پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کو حراست میں لے لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 14:22

لاہور : انسداد دہشت گردی فورس کی رروائی پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کو حراست میں لے لیا‘ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طالبعلم عتیق افریدی کو کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عتیق کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے حال ہی میں عتیق کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اس نے حکیم اللہ محسود کو اپنا لیڈر قرار دیا تھا۔ عتیق افریدی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔