پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کو غلط قرار دیا‘تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 14:22

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے ، چیف سلیکٹر ہارون رشید نے اعتراف کیا ہے کہ اوپنر خرم منظور کی سلیکشن سلیکٹرز کی غلطی تھی۔انتخاب عالم اور ہارون رشید کی رپورٹ لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخاب عالم نے رپورٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے شاہد افریدی کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔ انتخاب عالم نے پلیئنگ الیون کے انتخاب پر تحفظات ظاہر کئے ہیں۔ انہوں نے اوپنر خرم منظور کی سلیکشن پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ہارون رشید نے رپورٹ میں خرم منظور کی سلیکشن کو غلطی قرار دیا ہے۔انہوں نے میڈیا کی جانب سے تنقید پر بھی میڈیا کو معاملات کو اچھالنے کاذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے تحریر کیا ہے کہ ٹیم کے انتخاب میں شاہد آفریدی اور وقار یونس کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔ انہوں نے بعض کھلاڑیوں کے زخمی ہونے اور بیٹنگ لائن خاص طور پر اوپنرز کی ناکامی کو بھی شکست کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :