الیکشن کمیشن کی 17مارچ کوقومی حلقے 101 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کیلیے فوج تعینات کرنے کی سفارش

گوجرانوالہ کے قومی حلقے 101میں ضمنی الیکشن 17 مارچ کو ہوگا

پیر 14 مارچ 2016 14:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 17مارچ کوقومی حلقے 101 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کیلیے فوج تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے قومی حلقے 101میں ضمنی الیکشن 17 مارچ کو ہوگا ‘الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقے میں ضمنی انتخابات کے روز ،پولنگ اسٹیشنزکی نگرانی اور پرامن وشفاف پولنگ کیلئے فوج تعینا ت کرنے کی سفارش کی ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری دفاع کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں پولنگ کے دوران فوجی دستوں کی موجودگی کو ضروری قرار دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق این اے 101 کے بیلٹ پیپرزاور دیگر انتخابی سامان ریٹرننگ افسروں کو بھجوا دئیے گئے ہیں جسے 16مارچ کو پریزائیڈنگ افسروں کے حوالے کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :