قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے، ایف بی آر

پیر 14 مارچ 2016 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے 2014-15ء ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق جن کھلاڑیوں نے سال 2014-15ء میں ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ان میں اسد شفیق ،انور علی، یا سر شاہ ،محمد بابر،یونس خان ،فواد عالم ،عماد وسیم اور مصباح الحق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ سب سے زیادہ مالیت کیاثاثے ہیں جن کی مالیت 16کروڑ94 لاکھ 26 ہزار345 روپے ہے۔دوسر ے نمبرپرشعیب ملک ہیں،اثاثوں کی مالیت16کروڑ16لاکھ27ہزار743روپے ہے،تیسرے نمبر پر عمر اکمل ہیں،اثاثوں کی مالیت 11 کروڑ45 لاکھ 94 ہزار 224 روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق 20 سال سے کرکٹ کھیلنے والے شاہد آفریدی کے اثاثوں کی مالیت7کروڑ54لاکھ603 روپے رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :