فاسٹ باوٴلر محمد سمیع کولکتہ میں بیٹنگ پریکٹس کے دوران پاوٴں کی انجری کا شکار

پیر 14 مارچ 2016 14:00

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر محمد سمیع کولکتہ میں بیٹنگ پریکٹس کے دوران پاوٴں کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران فاسٹ باوٴلر محمد سمیع بیٹنگ کرتے ہوئے پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر نے کہا ہے کہ محمد سمیع کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ سمیع کے پیر کے انگوٹھے پر لگنے والی چوٹ زیادہ سنگین نوعیت کی نہیں اور قومی ٹیم فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر سہیل نے بتایا ہے کہ دو دن کے اندر فاسٹ باوٴلر مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔انجری کے سبب محمد سمیع کی کل سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے لیکن وہ ہندوستان کے خلاف میچ کیلئے ممکنہ طور پر سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔