دھونی پسندیدہ کرکٹر ہیں ان کی طرح میچ کا اختتام کرنا چاہتا ہوں ، سرفراز احمد

پیر 14 مارچ 2016 13:59

دھونی پسندیدہ کرکٹر ہیں ان کی طرح میچ کا اختتام کرنا چاہتا ہوں ، سرفراز ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو پسند کرتے ہیں اور ان ہی کی طرح میچ کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔کولکتہ میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 'دھونی مجھے متاثر کرتے ہیں۔ وہ ایک بہترین کیپر ہیں اور میں انہیں بہت پسند کرتا ہوں۔ جس طرح وہ اننگز کو فنش کرتے ہیں، میں بھی پاکستان کے لیے ایسا ہی کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 'میں امید کرتا ہوں کہ میں ٹیم کے لیے ہر نمبر پر بیٹنگ کرسکوں، جہاں ٹیم مینجمنٹ چاہے گی میں وہاں بیٹنگ کرنے کو تیار ہوں۔پاکستان کی ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی پر وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں کنڈیشنز مشکل تھیں اور ہر ٹیم ابتدائی 6 اووروں کے دوران مشکلات کا شکار رہی تھی تاہم اب چیزوں کو ٹھیک کرلیا گیا ہے اور امید ہے کہ پاکستانی ٹیم عالمی ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔'ہم نے انڈیا کو کبھی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل نہیں کی لیکن یہاں ہم اس روایت کو توڑنے اور اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے

متعلقہ عنوان :