مقبوضہ کشمیر میں انتخابات استصواب رائے کا متبادل نہیں ہو سکتے‘ پاکستان

پیر 14 مارچ 2016 13:53

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی نائب مستقل نمائندہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ فوج کی زیر نگرانی ہونیوالے نام نہاد انتخابات کشمیر میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں ایک دیرینہ مسئلہ ہے اور اسے جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور جموں و کشمیر کی عوام کی امنگوں کے عین مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و امان کو قائم کرنے پاک بھارت کے درمیان ایک اور جنگ کو ٹالنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ تمام مسائل پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اس کو کمزوری سے بھی تعبیر نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں براہ راست ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور جموں و کشمیر کی عوام کی امنگوں اور آرزوؤں کے مطابق ہی مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :