رضا ہارون کراچی پہنچ گئے ہیں ،صحافی کا سوال،اللہ سب کو ہدایت دے،فاروق ستار
پیر 14 مارچ 2016 13:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی مومنٹ کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سب نے دیکھا ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر3روزسے گلی محلوں کی صفائی کر رہے ہیں، کراچی میں روزانہ 14ہزارٹن کچرا ہوتاہے اور ہم 3ہزارٹن سے زیادہ کچرا نہیں اٹھا سکتے۔
(جاری ہے)
کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہونے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سب کے سامنے ہے کہ ایم کیو ایم 3روز سے عوام کے ساتھ مل کر اپنی مدد آپ کراچی کی صفائی کر رہی ہے،صفائی مہم میں سب کاتعاون ضروری ہے،آج ہم صفائی کے لیے نئی یوسیز کا انتخاب کررہے ہیں۔
انھو ں نے کہا کہ آج ہم نے ضلع جنوبی کی یوسی 22 میں صفائی کے لیے ڈیرہ ڈالا ہے،گلی محلوں کو صاف رکھنا شہریوں کا بھی فرض ہے،اس شہر کو صاف رکھنا ہر شہری کا فرض ہے۔متحدہ رہنما رضا ہارون بھی کراچی پہنچ گئے ہیں کیا وہ پارٹی کا حصہ ہیں یا نہیں صحافی کے سوال پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آئے ہیں اللہ خیر کرے گا ،دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت دےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.