وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انسانی اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا‘لاہور، گوجرانوالہ، گجرات سے 19 اشتہاری ملزمان اور 21 عدالتی مفرور گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 13:49

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انسانی اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا‘لاہور، ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انسانی اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات سے 19 اشتہاری ملزمان اور 21 عدالتی مفرور گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چودھری نثار کی ہدایت پر ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں سے 19 اشتہاری ملزمان اور اکیس عدالت مفرور گرفتار کیے گئے جن میں سے لاہور سے 12 اشتہاری، دو عدالتی مفرور، گوجرانوالہ اور گجرات سے 7 اشتہاری، 19 عدالتی مفرور حراست میں لئے گئے۔ تمام ملزمان کیخلاف انسداد انسانی اسمگلنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔

متعلقہ عنوان :