دنیا میں سب سے مہنگا کباب،ایک ڈش کی قیمت14 ہزار روپے
پیر 14 مارچ 2016 13:48
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) دنیا کے بہترین اجزا سے تیار کردہ لذیذ کباب کی ایک پلیٹ کی قیمت 925 برطانوی پونڈ یا پاکستانی 14 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔جاپان کے مشہور واگیو گوشت ( بیف) سے یہ کباب بنائے جاتے ہیں جن میں تازہ مشروم اور 25 سال پرانا اطالوی سرکہ چھڑکا جاتا ہے۔ سرکے کے ایک قطرے کی قیمت 200 روپے ہے! برطانیہ میں تاس ریسٹورینٹ کے ترک مالک اوندر ساہان نے یہ کباب تیارکئے ہیں جنہیں برطانیہ کے بہترین کباب کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے جسے کبابوں کا آسکر ایوارڈ کہا جاتا ہے۔
یہ ریسٹورنٹ لندن کے کینری وہارف میں واقع ہے اور کباب کی ایک پلیٹ کی قیمت 14 ہزار روپے ہے جسے دنیا کا مہنگا ترین کباب کہا جاسکتا ہے اور اسے ہزاروں سال قدیم طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
اسے ’ شاہی‘ یا رائل کا نام دیا گیا ہے اور رائل ڈش میں ان بھیڑوں کا گوشت استعمال ہوتا ہے جنہیں صرف دودھ پلایا جاتا ہے۔ کباب کھانے والے کہتے ہیں کہ یہ منہ میں گْھل جاتا ہے۔
اس کی تیاری میں شومس پنیر، خاص قسم کے پھول، کھانے کا ترکی پودا بیسل، یروشلم سے منگوائے گئے خاص نباتات اور لا والی دیس بوکس کا زیتون کا تیل استعمال کیا جاتا ہے جس کی ایک بوتل کی قیمت 6 ہزار روپے ہے۔کباب میں دستی اور رانوں کا گوشت استعمال ہوتا ہے لیکن ان شاہی کبابوں کے لئے آپ کو کچھ روز قبل آرڈر دینا ہوتا ہے اور کھانے والے اسے حیرت انگیز قرار دیتے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.