انڈونیشیا میں شام جانے کی کوشش میں 14 افراد گرفتار

پیر 14 مارچ 2016 13:38

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء)انڈونیشیا نے شام جانے کی کوشش کرنے والے 14 افراد کو حراست میں لے لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں پولیس نے شام جانے کی کوشش کرنے والے 14 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ان افراد میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کو ان افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا، جب یہ جکارتہ سے بنکاک کے لیے پرواز کرنے والے تھے، جب کہ بنکاک سے ان کی اگلی منزل شام تھی۔

شام میں انڈونیشیا کے سینکڑوں شہری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہو کر عسکری کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس دسمبر تک ترکی نے انڈونیشیا کے دو سو شہریوں کو شام جانے کی کوشش کے الزام میں ملک بدر کیا۔