سشما سوراج اور سرتاج عزیز کی رواں ہفتے نیپال میں ملاقات کا امکان، بھارتی میڈیاکا دعویٰ

پیر 14 مارچ 2016 13:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشیر خارجہ سر تاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی نیپال میں سارک کانفرنس کے موقع پر ملاقات کا امکان ہے، ملاقات میں دونوں ملکوں سیکرٹری خارجہ بھی شریک ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خارجہ سر تاج عزیزاور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج رواں ہفتے نیپال میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری اور بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر بھی شریک ہوں گے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جب دونوں ممالک کے وفود سارک کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں ۔ سارک کانفرنس کا 37 واں سیشن 16 سے 17 مارچ کو نیپال کے شہر پوخارہ میں ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ ۔ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات پٹھان کوٹ حملے کے بعد تعطل کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :