ماڈلنگ اور اداکاری ساتھ ساتھ چل رہے ہیں‘ اداکارہ جیا علی

پیر 14 مارچ 2016 13:27

ماڈلنگ اور اداکاری ساتھ ساتھ چل رہے ہیں‘ اداکارہ جیا علی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) اداکارہ جیا علی نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں‘ ماڈلنگ اور اداکاری ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں‘ ماڈلنگ اور اداکاری ساتھ ساتھ چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں اور معیار سے کم پر سمجھوتا نہیں کرتی انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پہلی فلم کے ہٹ ہونے کے باوجود مجھے بیشمار فلموں کی آفر ہوئی مگر میں نے ہر فلم قبول نہیں کی۔