بھارت، دلت نوجوان اونچی ذات کی لڑکی سے شادی کے جرم میں بھرے بازار میں قتل
پیر 14 مارچ 2016 13:23
چنائے ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دلت نوجوان کو اونچی ذات کی لڑکی سے شادی کے جرم میں بھرے بازار میں دن دیہاڑے تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ وی شنکر نے 19 سالہ کوشیلہ سے 8ماہ قبل شادی کی لیکن کوشیلہ کے والدین اس شادی سے خوش نہیں تھے۔
(جاری ہے)
موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد نے وی شنکر کو تامل ناڈو کے علاقے تیرو پور میں ایک مصروف بازار میں سڑک پر پکڑ کر مارنا شروع کردیا ور اسے جان سے مار دینے کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں واقع میں وی شنکر کی بیوی کوشیلہ بھی زخمی ہوئی جسے بعد ازاں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہےمزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.