پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے ، افسوس کی گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں

صدر مملکت ممنون حسین کی ترکی کے شہر انقرہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت

پیر 14 مارچ 2016 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ترکی کے شہر انقرہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاء پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے ترک بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور کسی بھی جگہ پر ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ صدر مملکت نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :