قومی جونئیر کھلاڑی اے ٹی ایف ڈویژن 14اینڈ انڈر ٹینس چیمپین شپ میں شرکت کیلئے ویت نام روانہ

پیر 14 مارچ 2016 13:17

قومی جونئیر کھلاڑی اے ٹی ایف ڈویژن 14اینڈ انڈر ٹینس چیمپین شپ میں شرکت ..

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) قومی جونئیر کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان اے ٹی ایف ڈویژن 14اینڈ انڈر ٹینس چیمپین شپ میں شرکت کیلئے پیر کی علی الصبح ویت نام روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق اے ٹی ایف ڈویژن 14اینڈ انڈر ٹینس چیمپین شپ (آج) منگل سے ویت نام میں کھیلی جائے گی جس کیلئے ایشین ٹینس فیڈریشن نے مختلف ممالک سے باصلاحیت 9 کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے جس میں قومی جونئیر کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان بھی شامل ہیں۔

سیکرٹری نے کہا کہ قومی جونئیر کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان ایشین رینکنگ میں16ویں نمبر پر ہے تاہم اسلام آباد میں کھیلے گئے اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کا پہلا لیگ کا ٹائٹل جیت کر ان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔