ہارون آباد‘تحصیل بھر میں پولیو مہم کا آغاز شروع ہو گیا

پیر 14 مارچ 2016 12:47

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) تحصیل بھر میں پولیو مہم کا آغاز شروع ہو گیا ہے ڈاکٹر عامر رضا کی میڈیا سے گفتگو تفصیل کے مطا بق تحصیل بھر میں پولیو مہم کا آغاز شروع ہو گیا جس میں 88562بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جا ئیں گے ان خیالات کا اظہار ڈی ڈی او ایچ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد عامر رضا نے سٹی پر یس کلب کے ممبران سے اپنے آفس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ان کے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد ،چیف ٹیکنشین رانا محمد اعظم ،محمد عمران ساجد بھی موجود تھے انھوں نے کہا پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائے گے انھوں نے اپنی پوری ٹیم کو سخت ترین ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوری توجہ سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائے کوئی بچہ اس سے محروم نہیں رہنا چاہیے اپنی ڈیوٹی میں غفلت ہر گز نہ کی جائے ورنہ سخت ایکشن ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :