13 ویں نیشنل ویمنز سافٹ بال چیمپےئن شپ24 مارچ سے میں شروع ہوگی

پیر 14 مارچ 2016 12:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام 13 ویں نیشنل ویمنز سافٹ بال چیمپےئن شپ24 مارچ سے کوئٹہ میں شروع ہوگی، سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر حیدر خان لہری نے بتایا کہ چیمپےئن شپ کیلئے پاکستان آرمی،پاکستان پولیس، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ،بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی ، یہ چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ رواں سال جولائی میں کینیڈا میں ہونے والی ویمنز سافٹ بال ورلڈچیمپئین شپ کیلئے پاکستان کی بہترین ٹیم تیار کی جائیگی اس میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں رواں ماہ نیشنل سافٹ بال ویمن چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کا ایک گروپ تیار کرکے تربیتی کیمپ لگایا جائیگا۔