بھارتیوں کی تعریفیں ، شاہد آفریدی کو قانونی نوٹس جاری ہوگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 مارچ 2016 11:54

بھارتیوں کی تعریفیں ، شاہد آفریدی کو قانونی نوٹس جاری ہوگیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کو بھارتی عوام کے حق میں بیان دینا مہنگا پڑگیاہے ،لاہور کے وکلاء پینل نے آل راؤنڈر کو اپنے بیان پر جواب داخل کرانے کے لیے قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کیلئے بڑھتی نفرت کے باوجود ہندوستانیوں کے لیے پیار بھرے الفاظ بولنے پر لاہور سے تعلق تعلق رکھنے والے وکلاء پینل جوڈیشنل ایکٹیو زم گروپ کی جانب سے آ ل راؤنڈر کو اپنے بیان کی وضاحت دینے کے لیے قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے ۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں دیئے گئے بیان سے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے ،آل راؤنڈر 15رو زکے اندر اندر اپنے بیان کی وضاحت کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔