بد قسمتی سے میں فلم ”پی کے“کا حصہ بننے کیلئے معاہدہ نہیں کرسکا‘فواد خان
پیر 14 مارچ 2016 11:48
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ”کپور اینڈ سنز“ کی وجہ سے بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم”پی کے“ کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی سے معذرت کرنا پڑی تھی۔فواد نے آنے والی فلم”کپور اینڈ سنز“ کے حوالے سے دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ جب مجھ سے (پی کے کے) فلم ساز نے رابطہ کیا تو میں اس شاندار موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے بے قابو ہورہا تھا، لیکن بد قسمتی سے میں اس کا حصہ بننے کیلئے معاہدہ نہیں کرسکا کیونکہ میں”کپور اینڈ سنز“ کیلئے پہلے ہی معاہدہ کرچکا تھا۔
میں صرف اسی صورت میں کوئی اچھی پیشکش قبول کرتا ہوں جب مجھے اس کے تمام پہلووٴں کے حوالے سے آگاہی ہو، لیکن مجھے افسوس رہے گا کہ میں نے ایک معاہدے کے باعث اس قدر اچھا موقع گنوا دیا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اداکار کو مذکورہ فلم میں ایک پاکستانی کا کردار ادا کرنا تھا جو فلم میں انوشکا شرما کے کردار کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ تاہم بعد ازاں اس کردار کیلئے سوشانت سنگھ کو منتخب کیا گیا۔
یاد رہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی فلم ”پی کے“ نے ہندی سینما میں تاریخی کامیابی حاصل کی اور باکس آفس پر مجموعی طور پر 300 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔خیال رہے کہ فواد کی فلم”خوبصورت“ عامر خان کی فلم ”پی کے“ سے 3 ماہ قبل ریلیز ہوئی تھی اور اگر وہ”پی کے“ میں بھی مطلوبہ کردار ادا کرتے تو 2014 میں ان کی دو فلمیں ریلیز ہوتیں۔یاد رہے کہ فواد کی ایک بھی فلم سال 2015 میں ریلیز نہیں ہوئی اور اس طرح ”خوبصورت“ اور”کپور اینڈ سنز“ کے درمیان بہت زیادہ خلاء آگیا۔شاکون بترا کی فلم کپور اینڈ سنز میں فواد کے علاوہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا شامل ہیں اور یہ فلم 18 مارچ کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.