کافی سوچ بچار کے بعد فلم کر رہی ہوں‘اداکارہ صوفیہ مرزا
پیر 14 مارچ 2016 11:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) فلم کے ذریعے ہم اپنے کلچر اور سوفٹ امیج کو اجاگر کرسکتے ہیں، کافی سوچ بچار کے بعد فلم کر رہی ہوں۔ جس کی شوٹنگ اپریل میں شروع ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری والوں کو دوبارہ موقع ملا ہے جس میں وہ ماضی میں ہونے والی کوتاہیوں اور خامیوں کا ازالہ کرتے ہوئے بہترین فلمیں بنائیں جنھیں فخر کے ساتھ پوری دنیا میں نمائش کے لیے پیش کیا جاسکے۔
اب ہمیں اچھی فلم بنانے کے ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی بھی حاصل کرنا ہوگی، کیونکہ اس طرح فلم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔صوفیہ مرزا نے کہا کہ فلم کے کبھی خلاف نہیں رہی مگر اس وقت جس طرح کی ہمارے ہاں فلمیں بن رہی تھیں انھیں فلم بین مسترد کرچکے تھے۔(جاری ہے)
ایسا نہیں کہ فلم میکنگ کے حوالے سے ہمارے پاس باصلاحیت لوگ نہیں، بدقسمتی سے وسائل اور پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے فلم انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہوئی۔
اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے کروڑوں کمانے والوں نے برے وقت میں اس سے نظریں پھیر لیں،حالانکہ وہ کوشش کرتے تو شاید کئی سال پہلے ہی دوبارہ اپنے پاوٴں پر کھڑی ہوجاتی۔صوفیہ مرزا نے کہا کہ اب اچھی فلمیں بن رہی ہیں ،اسی لیے میں نے بھی فلم سائن کرلی جس کی پاکستان اور یوکے سمیت دیگر ممالک میں شوٹنگ ہوگی۔ اس میں سنیئر اداکارہ بشری انصاری اور جاوید شیخ بھی ہیں۔ اس کی شوٹنگ ماہ رواں شروع ہونا تھی مگر اب اس کا شیڈول تبدیل ہوکر اپریل میں چلا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان دنوں ایک سیریل میں ایم این اے کا کردار نبھا رہی ہوں، جس کو پسند کیا جارہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں مگر ایک رکن قومی اسمبلی کا کردار کرتے ہوئے لطف اندوز ہورہی ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.