کراچی،فائرنگ و پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جان کی بازی ہار گئے

پیر 14 مارچ 2016 11:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے ابوالحسن الصفہانی روڈ کے قریب واقع بخش گوٹھ میں گھر سے 28سالہ زاہدہ کی لاش ملی ۔

(جاری ہے)

مبینہ ٹاون تھانہ پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر پر وار کرکے قتل کیا گیا ۔ ادھر لانڈھی زمانہ آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی، جس سے 60 سالہ عبدالرحمان جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :