’سندھ کے نئے آئی جی اللہ دینو خواجہ کرپٹ پولیس افسران کی معلومات حاصل کرنے کے لیے دادو کی گلیوں میں دودھ بیچتے تھے‘ نئے آئی جی سندھ سے متعلق چند اہم اور دلچسپ معلومات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 11:25

’سندھ کے نئے آئی جی اللہ دینو خواجہ کرپٹ پولیس افسران کی معلومات حاصل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی مشاورت سے 12 مارچ کو آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی جگہ اللہ دینو خواجہ کو تعینات کیا تھا۔ اللہ دینو خواجہ نوکری کے دوران دادو کی گلیوں میں پولیس افسران کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے کے لیے دودھ فروخت کرتے تھے۔ جنہیں بعد ازاں منفرد قابلیت کی بنا پر ملزمان کی معلومات حاصل کرنے کے لیے دادو کا ایس ایس پی مقرر کر دیا گیا ۔

اللہ دینو خواجہ کی پوسٹنگ کے دوران انہوں نے دادو کی گلیوں میں دودھ فروش اور سبزی فروش کی آڑ میں گشت کرنا شروع کر دیا۔ اللہ دینو ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے لیکن انہیں ایک ہندو خاندان نے پروان چڑھایا، اللہ دینو خواجہ اپنے خوابوں کی تکمیل میں ساتھ دینے پر اپنے سر پرست دریانو مال کے بھی نہایت مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ دینو خواجہ کا کہنا ہے کہ مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے لیکن میں اپنی تعلیم کے تمام اخرجات برداشت کرنے اور مجھے ایک اچھا شہری بنانے پر اپنے دوست ہندو خاندان کا بھی مشکور ہوں۔

اللہ دینو خواجہ کو محکمہ پولیس سندھ میں باعزت اور ایماندار آفیسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اللہ دینو خواجہ اب سندھ کے نئے آئی جی مقرر ہیں۔ جبکہ اللہ دینو خواجہ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی پر عائد کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی تین رکنی کمیٹی کے بھی ممبر ہیں۔

متعلقہ عنوان :